وزیراعلیٰ سندھ نے سائٹ لمیٹڈ کیلیے 2 ہزارایکڑاراضی کی منظوری دیدی

سائٹ نے ایف بی آرکے ذریعے نیشنل ایکویٹی میں کی گئی 20 کروڑ روپے کی پھنسی سرمایہ کاری میں سے 7 کروڑ روپے وصول کرلیے


Business Reporter February 01, 2014
صنعتی اراضی کی سمری کی منظوری بہت بڑی کامیابی ہے،ایم ڈی سائٹ نذرمحمد بوزدار فوٹو:فائل

HYDERABAD: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے میں سائٹ لمیٹڈ کے لیے 2ہزار ایکڑ صنعتی اراضی کی فراہمی کی سمری منظور کرلی ہے۔

جبکہ سائٹ نے قومی احتساب بیورو کے ذریعے نیشنل ایکویٹی میں کی گئی 20 کروڑ روپے کی پھنسی ہوئی سرمایہ کاری میں سے 7 کروڑ روپے بھی وصول کر لیے ہیں۔ سائٹ لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق ایم ڈی نذرمحمد بوزدار کی کوششوں سے سائٹ لمیٹڈ کے امور میں نمایاں بہتری آرہی ہے، طویل عرصے سے پھنسے ہوئے 20کروڑ روپے میں سے 7 کروڑ روپے کی رقم کا چیک نیب کی جانب سے سائٹ لمیٹڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔



ایم ڈی سائٹ نذرمحمد بوزدار نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے 2ہزار ایکڑ صنعتی اراضی کی سمری کی منظوری بہت بڑی کامیابی ہے جس کے لیے ہم وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں، یہ اراضی سائٹ کراچی، سپر ہائی وے، نوری آباد، کوٹری، حیدرآباد، ٹنڈوآدم، نوابشاہ اور سکھر میں صنعتی مقاصد کے لیے استعمال میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکویٹی سے مزید 13کروڑ روپے کی رقم بھی وصول کی جائیگی جس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں