الیکشن کمیشن نےغلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی ہدایت کردی

غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 22, 2021
ٹیکنیکل کمیٹی ای وی ایم پر جائزہ جلد مکمل کرے،الیکشن کمیشن کی ہدایت فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو آئندہ انتخابات کے لیے غلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکرٹری سمیت تمام ونگز کے حکام نے شرکت کی۔ جس میں انتخابی امور اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے تاحال ای وی ایم سے متعلق مانگی گئی چیزیں فراہم نہیں کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے اور ہر منگل کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے ٹیکنیکل کمیٹی کو آئندہ عام انتخابات کے لیے نادرا سے مل کر 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس اور آر ایم ایس میں آنے خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔

الیکشن کمیشن نے غلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں، ٹیکنیکل کمیٹی ای وی ایم پر جائزہ جلد مکمل کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |