پاکستان اسٹیل کے ملازمین کومنگل تک تنخواہ ملنے کی امید
ملازمین کو اکتوبر کی نصف اور نومبر کی پوری تنخواہ کی پے سلپ پیر کے روز جاری کردی جائیگی،اسٹیل ملزذرائع
پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو منگل تک ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ملنے کا امکان ہے۔
اسٹیل ملزذرائع کے مطابق ملازمین کو اکتوبر کی نصف اور نومبر کی پوری تنخواہ کی پے سلپ پیر کے روز جاری کردی جائیگی جبکہ ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ پیر یا منگل تک ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھیج دی جائے گی، اسٹیل مل کے ملازمین نومبر تا جنوری کی 3 ماہ اور اکتوبر کی نصف تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے ۔
اور اسی وجہ سے ملازمین نے جمعرات کو اسٹیل مل کے مرکزی دروزے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جس سے نیشنل ہائی وے پر گھنٹوں ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ادارے کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے احکام جاری کیے تھے جس کیلیے ادارے کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔