یاسین انورنے استعفیٰ ذاتی وجوہ کی بناد پر دیا ترجمان اسٹیٹ بینک

یاسین انور بیرون ملک زیرتعلیم بیٹے کے حادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے استعفی دیا،ترجمان اسٹیٹ بینک کی وضاحت


Business Reporter February 01, 2014
گورنر اسٹیٹ بینک کے استعفی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،ترجمان فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے یاسین انور کے استعفیٰ کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گورنر یاسین انور نے استعفیٰ خالصتاً ذاتی وجوہ کی بنا پر دیا، گورنر یاسین انور کے اسٹیٹ بینک سے مستعفی ہونے کی وجوہ کے بارے میں کئی میڈیا رپورٹوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں، ہم اس بات کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ گورنر یاسین انور نے ذاتی وجوہ کی بنا پر استعفیٰ دیا جن کا تعلق ان کے خاندان سے ہے، خاص طور پر اس حادثے کے حوالے سے جس میں ان کے بیرون ملک زیر تعلیم صاحبزادے کو بدقسمتی سے سر میں زخم لگا، یاسین انور کے لیے اس ممتاز ادارے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 7 سال تک ڈپٹی گورنر اور گورنر کے عہدے پر خدمات انجام دینا باعث افتخار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں