تمام فیل طلبہ کو پاس کیا جائے گا میٹرک اور انٹر کی پروموشن پالیسی جاری

امتحانات میں غیر حاضر رہنے والے اسٹوڈنٹس کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا


ویب ڈیسک September 22, 2021
امتحانات میں غیر حاضر رہنے والے اسٹوڈنٹس کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا

WASHINGTON: فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے اسٹوڈنٹس کی پروموشن پالیسی جاری کردی۔

نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے تمام طلبہ و طالبات کو لازمی مضامین میں نمبرز اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز بھی دیے جائیں گے، فیل ہونے والے تمام اسٹوڈنٹس کو %33 مارکس دیکر پاس کر دیا جائے گا، بارہویں اور دسویں کے اسٹوڈنٹس کو نویں اور گیارہویں کے مارکس دسویں اور بارہویں کی بنیاد پر ملیں گے، پریکٹیکل والے مضامین میں %50 نمبرز اسٹوڈنٹس کو دے دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹیکل مضامین میں بقیہ %50 نمبرز تھیوری کی بنیاد پر دیے جائیں گے، امپروومنٹ کیسز میں دیے گئے امتحانات کی بنیاد پر مارکس دیے جائیں گے، امتحانات میں غیر حاضر رہنے والے اسٹوڈنٹس کو غیر حاضر تصور کیا جائےگا، پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی کیس میں فیصلہ کرنے کا اختیار چئیرمین بورڈ کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں