سونا مزید 200 روپے کی کمی سے 51300 روپے تولہ ہوگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1245 ڈالر کی سطح پر پہنچنچ گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے1245 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
جسکے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43971 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ اور دس گرام قیمتیں بالترتیب 820 اور702.85 روپے پر برقراررہیں۔
جسکے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر51300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43971 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ اور دس گرام قیمتیں بالترتیب 820 اور702.85 روپے پر برقراررہیں۔