دبئی میں انڈین پریمیئر لیگ کورونا پھیلانے کا سبب بننے لگی

نترجن اور ان کے 6 قریبی ساتھیوں بشمول آل راؤنڈر وجے شنکر کودیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ کردیا گیا ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک September 22, 2021
نترجن اور ان کے 6 قریبی ساتھیوں بشمول آل راؤنڈر وجے شنکر دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ کردیا گیا ہے، رپورٹ۔(فوٹو: فائل)

کورونا نے دبئی میں جاری آئی پی ایل میں شریک بھارتی کھلاڑیوں کو 'کلین بولڈ' کرنا شروع کردیا ہے، لیکن اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے آئی پی ایل کے منتظمین آج سن رائزر حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ہونے والے میچ کا انعقاد کرا رہے ہیں۔


الجزیرہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سن رائزر حیدرآباد کے باؤلرتھنگاراسو نترجن نے انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے ' کورونا مثبت' کھلاڑی کا اعزار حاصل کرلیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق نترجن اور سن رائزر حیدرآباد میں ان کے 6 قریبی ساتھیوں بشمول آل راؤنڈر وجے شنکرکو ان دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ کردیا گیا جو آج دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیدیم میں ہونے والے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کا سامنا کریں گے۔


اس بارے میں حیدرآبادی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نترجن ، ٹیم مینیجر وجے کمار، فزیو تھیراپسٹ جے شیام سندر، ڈاکٹرانجنا وینن، لاجسٹک مینیجر توشار کیھد کر اور نیٹ باؤلر پیریاسمے گنیسا کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ انڈیا میں کورونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 5 ماہ کے تعطل کے بعد اتوار سے دبئی میں آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں