دہشت گردوں کیخلاف منظم کارروائیاں کی جائیں آئی جی سندھ

انٹیلی جنس پر مامور افسران اور جوانوں کے درمیان رابطوں کو موثر بنانے کی ہدایت


Staff Reporter February 01, 2014
ٹارگٹڈ آپریشنز کے تحت بلاامتیاز کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔ فوٹو: فائل

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ نے تمام ڈی آئی جیز کو حکم دیا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں سمیت دیگر سنگین جرائم کے مرتکب عناصر اور ان کے سرپرستوں کی بیخ کنی کیلیے پولیس انٹیلی جنس پلان کی حکمت عملی کا جائزہ لے کر دیگر انٹیلی جنس اداروں اور ایجنسیوں کے تعاون سے موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جرائم سے اکثریت میں متاثر ہونیوالے علاقوں اور بالخصوص مضافاتی اور گنجان آبادی والے علاقوں میں ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن کے ضمن میں مذکرہ علاقوں میں آباد کمیونٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ذمے داریاں تفویض کی جائیں۔

 photo 6_zps5a57d145.jpg

انھوں نے کہا کہ انٹیلی جنس پر مامور افسران اور جوانوں کے درمیان رابطوں کے علاوہ ایس ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز موثر ایکشن کو یقینی بنائیں، انھوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشنز کے تحت بلاامتیاز کارروائیوں کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں