طالبان کے پرچم تلے کھیلنے پر اصرار افغان ٹیم پرپابندی لگوادے گا رپورٹ

آئی سی سی نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔

آئی سی سی نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں طالبان کے پرچم تلے کھیلنے پر اصرار افغان ٹیم پر پابندی کا سبب بن سکتا ہے۔


ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیاسی تبدیلیوں کے بعد افغان کرکٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں،بورڈ میں نئے چیف ایگزیکٹیو نصیب زردان کا تقرر کردیا گیا، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغان ٹیم کو طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کاکہا جا سکتا ہے،اگر ایسا ہوا تو آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پروٹوکولز کے مطابق تمام ٹیمیں کسی بھی میگا ایونٹ میں اپنے ملکی پرچم تلے حصہ لیتی ہیں،ویسے تو یہ معمول کی بات ہے مگر افغانستان میں سیاسی تبدیلی کے بعد ورلڈکپ میں یہ معاملہ الجھ سکتا ہے، آئی سی سی نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔
Load Next Story