آرمی چیف نے سینٹر آف انٹیگریٹیڈ ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف نے آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔


خالد محمود September 23, 2021
آرمی چیف نے آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ فوٹو : ایکسپریس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے بہترین تعاون، انضمام اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف انٹیگریٹیڈ ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ کا افتتاح کردیا، مرکز، ایئر ڈیفنس جنگ کی تازہ ترین پیچیدگیوں، چیلنجز کے مطابق تشکیل اور تیاری میں معاون ہے، کمانڈر ایئر ڈیفنس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حامود الزمن خان نے نئے مینجمنٹ پروگرام کے بارے میں آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ایئر ڈیفنس نے گزشتہ سالوں میں غیر معمولی ترقی کی، پاک فوج کا ایئر ڈیفنس نظام ملکی فضائی سرحدوں کے ہمہ وقت تحفظ کیلیے تیار ہے، ایئر ڈیفنس دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کے لیے مہلک نظام ہے، آرمی چیف نے آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں