
بیگم ثمینہ علوی کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا تھوڑی سی کمزوری کے علاوہ میں الحمدللہ خیریت سے ہوں۔
بیگم ثمینہ علوی نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب سے مجھے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔
I was tested positive for covid, day before. I have a little bit of weakness but Alhamdulillah doing well otherwise. Request all to keep me in your prayers please.
— Samina Alvi (@Saminalvi) September 23, 2021
Thank you.
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 2 ہزار 357 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 58 افراد کو اس جان لیوا وائرس نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔