وادی ہنزہ کے بچوں کی وائرل ویڈیو ابھی کی نہیں 10 سال پرانی ہے شہزاد رائے
مشن مکمل ہوگیا ہنزہ کے باصلاحیت بچوں کو آلات موسیقی بھجوادئیے ہیں، شہزاد رائے
چند روز قبل سوشل میڈیا پر وادی ہنزہ کے بچوں کی وائرل ہونے والی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ 10 سال پرانی ہے۔
گزشتہ ماہ معروف پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے پاکستان کے شمالی علاقے ہنزہ کے بچوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرائی تھی جس میں بچے ٹین کے ڈبوں اور لکڑی کی مدد سے نہایت خوبصورت دھن بجارہے تھے۔ یہ دھن 1958 میں آنے والی پاکستانی فلم ''بیداری'' کے مشہور زمانہ گیت ''آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی'' کی تھی۔
ٹین کے ڈبوں اور لکڑی کی مدد سے اتنی خوبصورت دھن بجانے کے ٹیلنٹ نے شہزاد رائے کو بہت زیادہ متاثر کیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ان بچوں کو آلات موسیقی بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی غلطی پکڑلی
گزشتہ روز شہزاد رائے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا مشن مکمل ہوگیا۔ انہوں نے ہنزہ کے باصلاحیت بچوں کو آلات موسیقی بھجوادئیے ہیں۔ شہزاد رائے نے ویڈیو میں اپنے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں جب چھوٹا تھا تو میرے پاس گٹار تو تھا لیکن اس کا ڈسٹروشن پیڈل نہیں تھا اور وہ پاکستان میں ملتا بھی نہیں تھا باہر سے منگوانا پڑتاتھا۔
لہذا وہ ڈسٹروشن پیڈل جب پہلی بار میرے ہاتھ میں آیا تو اس وقت مجھے جو خوشی محسوس ہوئی اسے میں آج تک بھلا نہیں پایا ہوں۔ جب ویڈیو میں موجود بچوں کو میں نے ٹین کے ڈبوں پر دھن بجاتے ہوئے دیکھا تو مجھے میرے بچپن کا وہ وقت یاد آگیا اور میں نے ان بچوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
گلوکار نے مزید بتایا کہ ان بچوں تک ان کی ضروریات کے مطابق تمام آلات موسیقی پہنچ چکے ہیں۔ شہزاد رائے نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وائرل ہونے والے بچوں کی ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ 10 سال پرانی ہے۔ انہوں نے آج سے دس برس قبل یہ ویڈیو ریکارڈ کی تھی اور اب یہ سارے بچے بڑے ہوگئے ہیں۔
شہزاد رائے نے بچوں سے درخواست کی تھی کہ آپ وہی دھن ان نئے آلات موسیقی پر بجاکر مجھے بھیجیں اور بچوں نے وہی دھن دوبارہ بجاکر انہیں بھیجی۔ شہزادرائے نے یہ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی ہے۔
ان ہی بچوں میں سے ایک بچے کاشف نواز جو کہ اب بڑے ہوچکے ہیں، انہوں نے شہزاد رائے کا ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس وائرل ویڈیو کے حوالے بھارتی اداکار انوپم کھیر کو غلط فہمی ہوگئی تھی۔ انہوں نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے انہیں بھارتی بچے قرار دیا تھا اور کہا تھا انڈیا کے ایک گاؤں میں کچھ بچوں نے مل کراپنا بینڈ بنایا ہے۔
بعد ازاں شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی یہ غلطی دور کردی تھی اور کہا تھا ان بچوں کا تعلق بھارت سے نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔