افغانستان پرعائد معاشی پابندیاں ختم کی جائیں چین

افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغان عوام کا قومی اثاثہ ہیں جس پر صرف ان ہی کا حق ہونا چاہیے، چینی وزیر خارجہ

افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغان عوام کا قومی اثاثہ ہیں ، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ افغانستان پرعائد معاشی پابندیوں کو فوراً ختم ہونا چاہیے۔


چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے متعلق ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان پر سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغان عوام کا قومی اثاثہ ہیں جس پر نہ صرف ان کا اپنا حق ہونا چاہیے بلکہ استعمال بھی انہیں خود ہی کرنا چاہیے لہذا عالمی برادری زرمبادلہ کو افغانستان پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے سودے بازی کے طور پر استعمال نہ کرے۔
Load Next Story