آئی سی سی میٹنگ پاکستان کے بارے میں منفی بات پر جذباتی ہوگیاچیئرمین
آسٹریلوی آفیشل نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ڈھانچہ انتہائی غیر مستحکم ہے، کوئی سسٹم ہی موجود نہیں،چیئرمین
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کے بارے میں منفی بات پر جذباتی ہوگیا تھا۔
آسٹریلوی آفیشل نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ڈھانچہ انتہائی غیر مستحکم ہے، کوئی سسٹم ہی موجود نہیں، آج ایک چیئرمین ملک کی نمائندگی کیلیے آتا ہے تو 6ماہ بعد کوئی دوسرا موجود ہوتا ہے،بعد ازاں انھوں نے پاکستان کے بارے میں بھی منفی جملے کہے جن پر خاموش نہ رہ سکا۔ میں نے کہا کہ آپ میری یا نجم سیٹھی کی ذات کے حوالے سے کچھ کہیں تو گوارہ ہے لیکن ملک کیخلاف کوئی بات نہ کریں۔