این سی اے کے ابھرتے ستارے ماند پڑ گئے افغان انڈر 19 فتحیاب
میزبان ٹیم90پر ڈھیر،9 پلیئرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے، مہمان سائیڈ 188رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ابھرتے ستارے افغانی بچوں کے سامنے ماند پڑ گئے، میزبان سائیڈ صرف 90 پر ڈھیر ہوگئی، 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے، عثمان قادر کی5 وکٹیں بھی رائیگاں گئیں۔
مہمان انڈر19 ٹیم188رنز کے بڑے مارجن سے فاتح رہی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول انڈر19 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف افغان ٹیم نے این سی اے میں ٹریننگ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سے گذشتہ روز مقابلہ کیا۔ قومی انڈر19ٹیم کو آخری ایک روزہ میچ میں214 رنزکے بڑے مارجن سے شکست دینے والی مہمان ٹیم نے ڈیولپمنٹ اسکواڈ کو بھی188 رنز سے مات دیدی۔ ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر 188 رنز بنائے۔
عثمان غنی نے بولرز کی خوب درگت بنائے ہوئے91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد مجتبیٰ50 اور شرف الدین48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،عثمان قادر نے36 رنز دے کر 5 کھلاڑیوںکو میدان بدر کیا، عرفان الہی نے3 وکٹیں لیں۔ جواب میں این سی اے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اورٹیم22.2 اوورز میں90 کے اسکور پر ہمت ہار بیٹھی،ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ9کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے، انھوں نے غلط شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائیں، عمران بشیر نے28 رنز کی اننگز کھیلی،افغانستان کی طرف سے سب سے کامیاب بولر شرف الدین نے4کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، سید شیر زاد نے 3 اور محمد مجتبیٰ نے2 وکٹیں لیں۔