جی 20 ممالک افغانستان میں تعمیری کردار ادا کریں چینی وزیرِ خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی جی ٹوینٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کی افغان امور پر ویڈیو کانفرنس میں شرکت


ویب ڈیسک September 23, 2021
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے افغان امور کے حوالے سے چھ نکات پیش کیے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

آج 23 ستمبر کے روز چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جی ٹوینٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کی افغان امور پر ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی اقتصادی تعاون کے اہم پلیٹ فارم کی حیثیت سے جی ٹوینٹی ممالک کوافغانستان کے استحکام میں مدد دینے، ترقی کو فروغ دینے اور مفاہمتی عمل کو یقینی بنانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے افغان مسئلے کے پرامن حل کےلیے چھ نکات پیش کیے۔

پہلا، انسانی ہمدردی کی اشد ضرورت ہے؛ دوسرا، اقتصادی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں؛ تیسرا، بات چیت اور رابطے کے ذریعے رواداری کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے؛ چوتھا، انسداد دہشت گردی کےلیے تعاون فوری طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے؛ پانچواں، پناہ گزینوں مہاجرین کا مسئلہ مکمل طور پر حل کیا جانا چاہیے اور؛ چھٹا، مختلف مکینزمز کے تحت مل کر کام کرنا چاہیے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین جی ٹوینٹی رکن ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ افغانستان کو بہتر مستقبل کے حصول میں مدد دی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |