لاپتہ افراد سے متعلق حکومتی کمیشن سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات

طلال بگٹی سمیت مختلف افراد بھی وفد سے ملاقات کر کے اپنی رائے اور تحفظات سے آگاہ کریں گے


ویب ڈیسک September 10, 2012
کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اقوام متحدہ کے وفد کو لاپتہ افراد سے متعلق بریفنگ میں کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے جو فہرست ہے اس میں معلومات نا کافی ہیں۔ فوٹو: فائل

لاپتہ افرادسے متعلق بنائے گئے حکومتی کمیشن سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی۔


کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اقوام متحدہ کے وفد کو لاپتہ افراد سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مکمل ڈیٹابیس نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاس اس حوالے سے جو فہرست ہے اس میں معلومات نا کافی ہیں۔


اقوام متحدہ کے وفد نے آمنہ مسعود جنجوعہ سے بھی ملاقات کی، جن کے شوہرکافی عرصے سے لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق طلال بگٹی سمیت مختلف افراد بھی وفد سے ملاقات کر کے اپنی رائے اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔


اقوام متحدہ کا چار رکنی وفد اتوار کو 10 روزہ دورے پر لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |