لاپتہ افراد سے متعلق حکومتی کمیشن سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات
لاپتہ افرادسے متعلق بنائے گئے حکومتی کمیشن سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی۔
کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اقوام متحدہ کے وفد کو لاپتہ افراد سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مکمل ڈیٹابیس نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاس اس حوالے سے جو فہرست ہے اس میں معلومات نا کافی ہیں۔
اقوام متحدہ کے وفد نے آمنہ مسعود جنجوعہ سے بھی ملاقات کی، جن کے شوہرکافی عرصے سے لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق طلال بگٹی سمیت مختلف افراد بھی وفد سے ملاقات کر کے اپنی رائے اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کا چار رکنی وفد اتوار کو 10 روزہ دورے پر لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچا ہے۔