ملک کی سلامتی کیلیے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے علامہ احمد لدھیانوی

کسی بھی طاقت کو پاکستان کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، دھرنے سے خطاب


Staff Reporter February 01, 2014
اہلسنّت والجماعت کے رہنما محمد احمد لدھیانوی ایم اے جناح روڈ پر ریلی سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ROME: اہلسنّت و الجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کسی بھی طاقت کو پاکستان کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ہمارا ملک ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ہم پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو ملک بھر میں بیرونی مداخلت کیخلاف یوم احتجاج کے موقع پر گرومندر پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مولانا اورنگزیب فاروقی و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، انتظامیہ نے اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کو ایرانی قونصلیٹ کی طرف جانے سے روک دیا ، اہلسنت و الجماعت کے کارکنان نے گرومندر پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

 photo 1_zps7bd39db7.jpg

اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ پڑوسی ملک پاکستان میں فرقہ واریت اور اہل سنت علما کے قتل میں ملوث ہے، مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے،دریں اثنا علامہ محمداحمد لدھیانوی نے مفتی عثمان شہید کے والد مولانا اسفندیار خان سے ملاقات کی جس میں بیٹے شہادت پر تعزیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں