ملک کی سلامتی کیلیے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے علامہ احمد لدھیانوی
کسی بھی طاقت کو پاکستان کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، دھرنے سے خطاب
ROME:
اہلسنّت و الجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کسی بھی طاقت کو پاکستان کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ ہمارا ملک ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ہم پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو ملک بھر میں بیرونی مداخلت کیخلاف یوم احتجاج کے موقع پر گرومندر پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مولانا اورنگزیب فاروقی و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، انتظامیہ نے اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کو ایرانی قونصلیٹ کی طرف جانے سے روک دیا ، اہلسنت و الجماعت کے کارکنان نے گرومندر پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔
اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ پڑوسی ملک پاکستان میں فرقہ واریت اور اہل سنت علما کے قتل میں ملوث ہے، مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے،دریں اثنا علامہ محمداحمد لدھیانوی نے مفتی عثمان شہید کے والد مولانا اسفندیار خان سے ملاقات کی جس میں بیٹے شہادت پر تعزیت کی۔