مال خانے میں ناکارہ کیے بغیر رکھا دستی بم پھٹنے سے انچارج شدید زخمی

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ کیے بغیر دستی بم مال خانے میں جمع کرایا


Arshad Baig February 01, 2014
دھماکے سے سٹی کورٹ کی عدالتوں میں خوف وہراس پھیل گیا،دستی بم بطور کیس پراپرٹی کچھ دن بعد عدالت میں پیش کیاجاناتھا۔ فوٹو: فائل

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی غفلت لاپروائی کے باعث بغیرناکارہ کیا گیا (ڈی فیوز) دستی بم (ڈیٹونیٹر) سٹی کورٹ کے مال خانے میں دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے سے مال خانے کے انچارچ سہراب علی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن سٹی کورٹ میں واقع مال خانے میں بغیر ناکارہ کیے کیس پراپرٹی میں جمع کرایا گیا دستی بم (ڈیٹونیٹر) ضلع وسطی مال خانہ انچارج سب انسپکٹر سہراب علی مری کسی دوسری جگہ رکھ رہے تھے کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے مال خانہ انچارج شدید زخمی ہوگئے جسے جونیئر اہلکاروں نے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا، سٹی کورٹ میں شدید دھماکے کی آواز سے سراسیمگی پھیل گئی اور وکیلوں اور سائلین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 photo 3_zps4d1774f2.jpg

دھماکا کی آواز سنکر سٹی کورٹ میں خوف ہراس پھیل گیا، اسی اثنا رسالہ، سٹی کورٹ کی پولیس اور ایس ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ سٹی کورٹ پہنچے اور دھماکے کی وجہ واضح ہوسکی، پولیس اور بم ڈسپوزل حکام نے ملزمان سے برآمدہ دستی بم (ڈیٹونیٹر) کو ناکارہ کیے بغیر ہی بطور کیس پراپرٹی سٹی کورٹ کے مال خانے میں جمع کرادیا تھا مال خانہ انچارج اسے ناکارہ بم سمجھ کر کہیں رکھ رہے تھے کہ زور دار دھماکے سے شدید زخمی سب انسپکٹر سہراب علی مری کے دائیں ہاتھ، سینے اور چہرے پر شدید زخم آئے ہیں، جو سول اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے، دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والا یہ دستی بم (ڈیٹونیٹر) مقدمے کے تفتیشی افسر نے بطور کیس پراپرٹی مال خانے میں جمع کرایا تھا جو چند روز بعد ملزمان کے مقدمے کی سماعت پر بطور کیس پراپرٹی عدالت میں بھی پیش کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |