چوری کا شبہ دکاندار نے 2 بچوں کو پنجرے میں بند کر دیا

ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی اوساجد حسین کھوکھر کے نوٹس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس


Numainda Express September 24, 2021
ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی اوساجد حسین کھوکھر کے نوٹس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس ۔ فوٹو: فائل

دکاندار نے 2 کمسن بچوں کو مرغیوں کے پنجرے میں بند کردیا۔

سٹی ایریا میں دکاندار نے 2 بچوں کو اپنی دکان کے باہر رکھے مرغیوں کے پنجرے میں بند کردیا، مبینہ طور پر ملزم کو چوری کا شبہ تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملزم کو بچوں پر چوری کا شبہ تھا، واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں 8 اور 9 سال کے 2 بچوں کو پنجرے میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی اوساجد حسین کھوکھر کے نوٹس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں