جنوری میں شہریوں کی 2 ہزار گاڑیاں چوری ہوگئیں 2200 موبائل چھین لیے گئے

آپریشن کے باوجودملزمان نے 85 گاڑیاں چھینیں،245 گاڑیاں چوری کرلیں،شہری ہزاروں روپے کے موبائل فون سے محروم ہوگئے

سی پی ایل سی کے مطابق لٹیروں نے شہریوں سے365موٹرسائیکلیں چھینیں،ملزمان1340موٹرسائیکلیں اسلحے کے زورپرلے گئے۔ فوٹو: فائل

پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے دعوؤں، شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ ماررکارروائیوں کے باوجود ماہ جنوری کے دوران شہری ڈاکوؤں کے نرغے میں رہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری کے31 دنوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں جبکہ اس دوران اسٹریٹ کرائم کی لوٹ مار کی وارداتوں میں شہری2200 سے زائد موبائل فونوں سے بھی محروم کر دیے گئے۔




سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ( سی پی ایل سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری کے31 دنوں میں میں شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز کی آنکھوں میں دھول جھونک پر ملزمان مجموعی طور پر330 گاڑیاں چوری و چھین کر لے گئے جس میں 85 گاڑیاں چھینی گئیں اور 245 چوری کی گئیں اسی طرح متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی عروج پر رہی اور اس دوران ملزمان مجموعی طور پر 1705 موٹر سائیکلیں چوری اور چھین کر لے گئے جس میں365 چھینی جبکہ 1340 چوری کرلی گئیں اس دوران اسٹریٹ کرائم میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران شہری 2200 سے زائد موبائل فون سے محروم کر دیے گئے۔
Load Next Story