ڈپٹی کمشنر جنوبی اور دیگر عہدوں پر تبادلے اور تقرری کے احکام جاری

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوآرڈی نیشن نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


Staff Reporter February 01, 2014
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوآرڈی نیشن نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

حکومت سندھ نے اہم عہدوں پر تبادلے اور تقرریوں کے احکام جاری کردیے ہیں،ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ تبدیل کردیے گئے ۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کوآرڈی نیشن نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عارف احمد خان کا تبادلہ کرکے محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محمد وسیم کو ایڈیشنل سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات تعینات کیا گیا ہے ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجو کو ہٹاکر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ سینئر افسر لالہ فضل الرحمنٰ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ تعینات کیا گیا ہے۔

آفتاب میمن کو ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے ،ثاقب سومرو سے ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن کا اضافی چارج واپس لے کر انہیں سیکریٹری ثقافت تعینات کیا گیا ہے،حکومت سندھ نے کراچی میں طویل عرصے تک اہم ضلع جنوبی میں تعینات ڈپٹی کمشنر جمال مصطفی قاضی کو ہٹا کر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈاکٹر اظہر ڈپٹی کمشنر جنوبی تعینات کیا گیا ہے ،اطلاعات ہیں کہ ان کے تبادلے کا آرڈر جلد منسوخ کیاجاسکتاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں