گرین لائن بسوں کی کھیپ کراچی بس ڈپوپرپہنچا دی گئیں

بسوں کے لیے 250 ڈرائیورز کو تربیت دی جائیگی جو جلد متوقع ہے


ویب ڈیسک September 24, 2021
40 بسیں ڈپو کے وسیع احاطہ میں پارک کردی گئیں۔ : فوٹو: فائل

ISLAMABAD: گرین لائن بسوں کی کھیپ سرجانی ٹاؤن میں بس ڈپو پرپہنچا دی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں میں بس ڈپو پر گرین لائن بسوں کی کھیپ پہنچا دی گئیں۔ 40 بسیں ڈپو کے وسیع احاطہ میں پارک کردی گئیں۔

بسوں کے لیے 250 ڈرائیورزکو تربیت دی جائیگی جو جلد متوقع ہے۔

پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں 200 سے 250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں مختص ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں