بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے تحت اے لیول ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد

4 ڈراموں میں50 طلبا نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے

بیکن ہاوس اسکول سسٹم کے زیر اہتمام بحریہ آڈیٹوریم میں تھیٹر فیسٹیول میں طلبا ڈرامہ پیش کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے تحت جمعہ کو بحریہ آڈیٹوریم میں اے لیول ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔


تھیٹر فیسٹیول میں4 اے لیول کیمپس پی ای سی ایچ ایس کیمپس، گلشن اقبال کیمپس، نارتھ ناظم آباد کیمپس اور بیکن ہائوس کالج کیمپس ڈیفنس نے حصہ لیا، طلبا اور والدین نے پرفارمنگ آرٹس کو پرموٹ کرنے پر بیکن ہائوس اسکول کی کا وشوں کو سراہا، 4 ڈراموں میں50 طلبا نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ہر کیمپس نے آدھے آدھے گھنٹے کا ایک انگریزی ڈرامہ پیش کیا، شائقین نے طلبا کی اداکاری کو سراہا، اس موقع پر معروف اداکار شکیل نے طلبا میں بہترین اداکار اور بہترین معاون اداکار کے حوالے سے انعامات تقسیم کیے، اداکار شکیل نے طلبا کی فنی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طلبا نے جس انداز میں مکالمے ادا کیے اور اداکاری کے جوہر دکھائے اس سے ان کے پروفیشنل ازم کا پتہ چلتا ہے۔
Load Next Story