کراچی میں کورونا ویکسین کارڈ نہ ہونے پر سیکڑوں شہری گرفتار

تھانوں کے باہر گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔


ویب ڈیسک September 24, 2021
تھانوں کے باہر گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

شہر قائد میں پولیس نے ویکسین کارڈ چیکنگ کے بہانے کمائی کا نیا دھندا شروع کردیا۔

پولیس نے شہر بھر میں سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ کورونا ویکسین کارڈ نہ ہونے پر لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ جس کے پاس ویکسین کارڈ نہیں ہے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کا پولیس اہلکاروں کو شہریوں کے ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے کا حکم

تھانوں کے باہر گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے رشتے داروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے پاس ویکسین کارڈ نا ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ کارڈ چیکنگ کے بہانے پر پولیس کی چاندی ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق مختلف افراد کو پکڑ کر مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں