عمر شریف کو امریکا لیجانے کیلئے ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی، نوٹیفیکشن

سی اے اے کے شعبہ ایرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا فوٹوفائل

سی اے اے نے عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

سی اے اے نے پاکستان کے سینئر اداکار عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔ سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ایمبولینس پاکستان آنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی طبیعت میں بہتری؛ پرائیویٹ وارڈ منتقل

نوٹیفیکشن کے مطابق ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔ جس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا اور ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی۔

سی اے اے کے مطابق عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ ایئر ایمبولینس کی امریکا کے لیے سفر سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ ہوگی۔
Load Next Story