انگلینڈ کے شہرہ آفاق فٹبالر مائیکل اوین پاکستان آئیں گے

پاکستان فٹبال لیگ نے مائیکل اوین کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے

پاکستان فٹبال لیگ نے مائیکل اوین کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے

SEOUL:
انگلینڈ کے سابق شہرہ آفاق فٹبالر اور پاکستان فٹبال لیگ کے خیرسگالی سفیر مائیکل اوین پاکستان آئیں گے۔

اپنے پیغام میں مائیکل اوین نے کہا ہے کہ پروفیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد درست جانب ایک قدم ہے، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان 10 سال میں ورلڈ چیمپئن بن جائے گا لیکن بہت بہتری لائی جاسکتی ہے، 22 کروڑ کی آبادی والے ملک میں اس کھیل کیلیے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے، پاکستان آکر یہاں ہونے والی لیگ کے ذریعے فٹبال کو سپورٹ کروں گا۔


مائیکل اوین نے اسکول کے زمانے میں ہی لیور پول کو جوائن کرلیا تھا، 1997 میں کلب کے ٹاپ اسکورر بھی رہے، بعد ازاں ریئل میڈرڈ، نیو کیسل یونائیٹڈ،مانچسٹر یونائیٹڈ اور سٹوک سٹی کا حصہ بھی رہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی فرنچائز فٹبال لیگ میں 6 شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی، شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔
Load Next Story