طالبان کی سیاسی کمیٹی نے سفارشات شوریٰ کو بھجوادیں

کچھ شرائط بھی تیار،شوریٰ کے آج ہونیوالے اجلاس میں غور،مذاکراتی کمیٹی بنانے کا امکان

کچھ شرائط بھی تیار،شوریٰ کے آج ہونیوالے اجلاس میں غور،مذاکراتی کمیٹی بنانے کا امکان۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے مذاکرات کیلیے قائم کردہ 4 رکنی ٹیم کے کام شروع کرنے کے ساتھ ہی تحریک طالبان کی طرف سے مشاورت کیلیے قائم کردہ سیاسی کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات شوریٰ کو بھجوادی ہیں ۔

امکان ہے کہ آج ہفتہ کو تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ کے ہونیوالے اجلاس میں ان سفارشات پر غور کے بعد کوئی لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کی سیاسی کمیٹی نے مذاکرات کیلیے کچھ شرائط بھی تیار کی ہیں جن پر ملا فضل اللہ کی صدارت میں 16 رکنی غور کرے گی اور منظوری کے بعد یہ شرائط جاری کی جائیں گی ۔




ذرائع نے بتایاکہ طالبان شوریٰ حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کردہ4 رکنی کمیٹی کے جاری کردہ بیانات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کیسے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے ۔ شوریٰ اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے بھی کمیٹی قائم کیے جانیکا امکان ہے۔
Load Next Story