خیبر پختون خوا میں 900 افراد ڈینگی کا شکار

وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پشاور ڈویژن میں ڈینگی کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا، کمشنر پشاور

وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پشاور ڈویژن میں ڈینگی کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا، کمشنر پشاور ۔ فوٹو:فائل

صوبہ بھر میں 900 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔


کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈینگی کے اعدادوشمار کے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے صوبہ خیبرپختون خواہ میں اس وقت 900 مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں 428 مریض پشاور ڈویژن میں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے پشاور میں 150 خیبر میں 124، نوشہرہ میں 200 اور چارسدہ میں 4 مریض ہیں اوران کا علاج مقامی اسپتالوں میں جاری ہے، باقی اعداد وشمار مفروضوں پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ڈویژن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے احکامات پر پشاور ڈویژن میں ڈینگی کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ڈینگی پر قابو پالیا جائے گا۔
Load Next Story