کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے فرار ملزم کیخلاف مقدمہ درج

فرار ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی


ویب ڈیسک September 24, 2021
فرار ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی - فوٹو:فائل

گلشن حدید میں معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے فرار ملزم کے خلاف اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز ٹو ایل مارکیٹ کے قریب قائم ایک رہائشی عمارت میں رہائش پذیر ممتاز علی میرانی کی رپورٹ پر علی حسن گوپانگ کے خلاف کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز گھر پر موجود نہیں تھا اسے اس کی اہلیہ نے فون کر کے اطلاع دی کہ 8 بجے شب میں نے عمارت کے گراؤنڈ فلور پر مقیم علی حسن گوپانگ کے گھر 6 سالہ بچی (م) کو دودھ لینے کے لیے بھیجا تاہم تھوڑی دیر بعد بچی کے چیخنے اور رونے کی آوازیں سن کر میں نیچے گئی اور دروازہ کھٹکھٹایا تو اس دوران اندر سے علی حسن گوپانگ بھاگتا ہوا آیا اور فرار ہوگیا، خاتون نے اندر جا کر دیکھا تو بچی رو رہی تھی۔

پولیس نے ملزم علی حسن گوپانگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں