ورلڈ کپ کے امیدوار گھر میں ہی مشکلات کا شکار

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خوشدل، صہیب اور اعظم بڑی اننگز نہ کھیل پائے،سندھ کے خرم منظور نے 84رنز بنائے۔


Sports Reporter September 25, 2021
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خوشدل، صہیب اور اعظم بڑی اننگز نہ کھیل پائے،سندھ کے خرم منظور نے 84رنز بنائے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ورلڈکپ کے امیدوار گھر میں ہی مشکلات کا شکار نظر آنے لگے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں بلوچستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کپتان امام الحق(8) فہیم اشرف،بسم اللہ خان(21)عثمان قادر جبکہ عبدل بنگلزئی(19)وہاب ریاض کی وکٹ بنے،عثمان قادرنے ایاز تصور(2)،اکبرالرحمان(11) اور عماد بٹ(11) کا شکار کیا،کاشف بھٹی(27)کو وہاب ریاض نے میدان بدر کردیا، عمید آصف32 پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بلوچستان نے 7وکٹ پر 142رنز بنائے، عثمان قادر نے4شکار کیے،وہاب ریاض2وکٹیں لیں، حسن علی 46رنز دینے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔

جواب میں سیینٹرل پنجاب کے اوپنر کامران اکمل(1)کو جنید خان، احمد شہزاد(4) کو عاکف جاوید نے دھر لیا، رنز بنانے کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم نے اٹھالی،محمد اخلاق(14)کاشف بھٹی کی وکٹ بن گئے، فہیم اشرف(2)کو کاشف بھٹی،حسین طلعت(5) کو یاسر شاہ نے چلتا کیا،بابر اعظم(65)بھی مشن ادھورا چھوڑ گئے، انھیں عاکف جاوید نے بولڈ کیا،جنید خان نے احمد صفی(2) اور حسن علی(19)کی وکٹ اڑائی تو 3اوورز میں 23رنز درکار تھے،عمید آصف نے 3 رنز دیے، جیند خان نے 22 کی پٹائی برداشت کی۔

سینٹرل پنجاب نے ایک اوور قبل ہی 2وکٹ سے فتح پالی، وہاب ریاض نے 8گیندوں پر 20رنز بنائے، عثمان قادر 3پر ناٹ آؤٹ رہے،جنید خان3 جبکہ عاکف جاوید اور کاشف بھٹی 2،2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

قبل ازیں پہلے میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، زین عباس(25) محمد حسنین کا شکار بنے تو سدرن پنجاب کا ٹوٹل 59تھا، اگلے اوور میں ذیشان اشرف(34)زاہد محمود،خوشدل شاہ(21) انور علی کی وکٹ بن گئے،کپتان صہیب مقصود (18) رن آؤٹ ہوئے، اعظم خان(20)کو شاہنواز دھانی نے میدان بدر کیا، حسان خان(4)کو رومان رئیس نے آؤٹ کردیا، عامر یامین 38گیندوں پر 43کی اننگز کھیل کر آخری اوور میں محمد حسنین کا شکار بنے۔

سدرن پنجاب نے 7وکٹ پر 175کا مجموعہ حاصل کیا،محمد حسنین نے 2جبکہ انور علی، شاہنواز دھانی، رومان رئیس اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سندھ کے اوپنر شرجیل خان کو عامر یامین،شان مسعو کو محمد الیاس نے زیر کرلیا،دونوں نے 10،10 رنز بنائے، سرفرازاحمد (15)رن آؤٹ ہوئے، حسن محسن(7)کو نسیم شاہ نے رخصت کیا،خرم منظور(84)رن آؤٹ ہوئے تو آخری 3اوورز میں 12.33کا رن ریٹ درکار تھا، انور علی نے صرف 9گیندوں پر 29رنز بناکر ہدف کا حصول 4بالز قبل ہی ممکن بنا دیا، دانش عزیز 17پر ناٹ آؤٹ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |