کراچی میں فائرنگ پولیس اہلکار سمیت 7 افرادجاں بحق

گزشتہ شب سوک سینٹرکےنزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکاراعجاز شاہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

گزشتہ شب سوک سینٹرکےنزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکاراعجاز شاہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ فوٹو فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کےواقعات میں پولیس اہلکارسمیت 7 افرادجاں بحق ہوگئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کےعلاقے مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی جس سےمیاں بیوی ہلاک ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن خالدآباد میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ ٹاؤن میں موچکو کے علاقے گلشن غازی میں فائرنگ کےدو مختلف واقعات میں دوافراد کوقتل کردیا گیا۔


گزشتہ شب سوک سینٹرکےنزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکاراعجاز شاہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹرالیون جی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story