نئی دہلی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک متعدد زخمی
حملہ آور عدالت میں پیشی پر موجود گینگسٹر کو مارنے آئے تھے، پولیس
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 مسلح افراد وکیل کے روپ میں نئی دہلی کی عدالت میں گھس آئے جہاں بھارتی گینگسٹر جتیندر گوگی کو ایک کیس کے سلسلے میں پیش کیا جانا تھا تاہم جیسے ہی گینگسٹر عدالت پہنچا وہاں موجود مسلح افراد نے کورٹ روم میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گینگسٹر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق وکلاء کے بھیس میں عدالت میں داخل ہونے والے افراد دوسرے گینگ کے کارندے تھے جو گینگسٹر گوگی کو مارنے آئے تھے تاہم دونوں افراد موقع پر ہی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جب کہ عدالت میں سیکیورٹی کے باوجود مسلح افراد کے داخل ہونے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔