کراچی پولیس کوکورونا ویکسین نا لگوانے پرمقدمات اورگرفتاریوں سے روک دیا گیا

کارروائیاں شادی ہالز، ہوٹلزاورتفریح مقامات تک محدود رکھی جائے، ذرائع


ویب ڈیسک September 25, 2021
عام شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے میں احکامات میں تبدیلی کی گئی، ذرائع     

اعلی افسران نے پولیس کو کورونا ویکسین نا لگوانے پرمقدمات اورگرفتاریوں سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں اعلی افسران نے پولیس کو کورونا ویکسین نا لگوانے پرمقدمات اورگرفتاریوں سے روک دیا۔

افسران نے تھانیداروں کو ہدایت کی کہ راہ چلتے شہریوں کے خلاف ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پرمقدمہ درج نہ کیا جائے۔ کارروائیاں شادی ہالز، ہوٹلزاورتفریح مقامات تک محدود رکھی جائے۔ عام شہریوں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے میں احکامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسندھ حکومت نے ویکسین کارڈ نہ ہونے پرشہریوں کوجرائم پیشہ بنادیا تھا اورشہریوں کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پرشہربھرمیں 18 مقدمات درج کرکے 33 افراد کوگرفتاربھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |