کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں لگنے والی ہیں وزیر داخلہ

ویکسین نیشن نہ کروانے والے 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، شیخ رشید


ویب ڈیسک September 25, 2021
ویکسین نیشن نہ کروانے والے 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، شیخ رشید۔(فوٹو:فائل)

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کےلیے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کے خلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، اپنے اور اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں، 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں