بلوچستان میں حق مانگنے والے طلبا پر تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان ميں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اور سمجھنے کے بجائے تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے، عدالتی حکم پر طلبا کی رہائی خوش آئند لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے۔
مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ طلبا کی توجہ سے بات سنی جائے اور انہیں ان کا جائز حق دیا جائے۔
بلوچستان ميں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلباء کی بات سننے اورسمجھنے کی بجائے تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے۔عدالتی حکم پر طلباء کی رہائی خوش آئند ہے لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے۔ توجہ سے انکی بات سنی اور سمجھی جائے اور انکا جائز حق انکو دیا جائے۔