پاک بحریہ اور کسٹمز کامشترکہ آپریشن 7 کروڑ روپے مالیت کی شراب ضبط

پاک بحریہ ساحلی پٹی اور سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ ترجمان


Staff Reporter September 25, 2021
پاک بحریہ ساحلی پٹی اور سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ ترجمان۔(فوٹو: پاک بحریہ)

پاک بحریہ اور کسٹمز نے کھلے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران شراب کی بھاری مقدارضبط کرلی ہے۔

پاک بحریہ اور کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ گوادر نے اورماڑہ کے قریب کنڈ ملیر کے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 5400 بوتلوں پر مشتمل شراب کی کھیپ قبضےمیں لے لی۔ ضبط کی گئی شراب کا تخمینہ 7 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن پاکستان کی سمندری حدود میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملکی ساحلی پٹی اور سمندر میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے اور خطے میں بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں