اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

نواز شریف نے1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا،700 میں سے 340 نمبر حاصل کیے


این این آئی February 01, 2014
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری خورشید شاہ نے 73 ، عمران نے 74 اورجاوید ہاشمی نے 71 میں بی اے کیا،اعلامیہ الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تفصیلات جاری کردیں،وزیراعظم نواز شریف نے1967میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا اور 700 میں سے 340 نمبر حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے 1973میں یونیورسٹی آف سندھ ، عمران خان نے 1974میں آکسفورڈ یونیورسٹی اورجاوید ہاشمی نے 1971میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ جاوید ہاشمی نے 700 میں سے 317 نمبر حاصل کیے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے 1978میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کیا،شاہ محمود قریشی نے 375 نمبر حاصل کیے،خواجہ سعد رفیق نے1985میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔

 photo 7_zps15e72d49.jpg

خواجہ آصف نے 1970 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا اور 700 میں سے 368نمبر حاصل کیے۔ سردار ایاز صادق نے 1976میں پنجاب یونیورسٹی سے بی کام کیا اور 1300 میں 673 نمبر حاصل کئے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے 1967میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی،مولانا فضل الرحمٰن نے 1970میں ملتان سے 555 نمبر لے کے میٹرک کیا۔ فاروق ستار نے 1985میں کراچی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔