جولائی واگست میں پاکستان کے سری لنکا سے 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے ہونگے

آئی لینڈرز نے 2022-2021 کیلنڈر میں 10 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کھیلنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔

آئی لینڈرز نے 2022-2021 کیلنڈر میں 10 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کھیلنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ فوٹو : فائل

آئندہ سال جولائی اگست میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم سری لنکاکے مقابل ہوگی۔

آئی لینڈرز نے 2022-2021 کیلنڈر میں 10 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کھیلنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے،ٹیم نومبر میں ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے گا۔


جنوری میں زمبابوے سے 3 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز میں مقابلہ ہوگا، یہ میچز2020 میں ملتوی ہوگئے تھے، فروری میں آسٹریلیا سے 5 ٹی 20 میچز ہونے ہیں، مارچ میں سری لنکن ٹیم بھارت سے 2 ٹیسٹ اور 3 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گی، مئی میں بنگلہ دیش سے 2 ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، مئی سے جولائی تک آسٹریلیا سے 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 میچز ہوں گے۔

جولائی اگست میں پاکستان سے 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز ہونے ہیں، اگست میں ایل پی ایل کا تیسرا ایڈیشن ہوگا، ستمبر میں ایشیا کپ، ایشین گیمز ہوں گے، نومبر میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں طے ہے،نومبر دسمبر میں سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ سے 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے کھیلے گی، اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے، جنوری 2023 میں اسے 5 ون ڈے میچز کے لیے بھارت جانا ہے۔

 
Load Next Story