بلوچستان کے صوبائی وزرا کا وفد ناراض اراکین کو منانے کراچی پہنچ گیا

ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔


Numainda Express September 26, 2021
ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ فوٹو : فائل

MADRID: بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے کے لیے صوبائی وزرا کا تین رکنی وفد حکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان اندرونی اختلافات بدستور برقرار ہیں، گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبائی وزراء میر ضیاء اﷲ لانگو، سلیم کھوسہ، میر عارف محمد محمد حسنی اور طور اتمانخیل کراچی پہنچ گئے جہاں وہ کراچی میں موجود بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض پارلیمانی اراکین سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انھیں منانے کی کوشش کریں گے۔

ناراض اراکین سے صوبائی وزراء نے ملاقات کی، ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں