سابق اسپیکرکا سرکاری گھر معاملہ وزیراعظم تک پہنچ گیا

انوشہ رحمن کا گھرخالی کرانے پراصرار، فہمیدہ مرزا سے رابطے ، مزید مہلت طلب


INP February 01, 2014
پولیس کے ذریعے خالی کرانا مناسب نہیں ہوگا، وزارت ہائوسنگ کا وزیراعظم کو جواب۔ فوٹو: فائل

سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی طرف سے منسٹرز کالونی میں سرکاری گھر خالی نہ کرنے کا معاملہ وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچ گیا۔

سابق اسپیکر نے گزشتہ 6 ماہ سے سرکاری گھر خالی نہیں کیا۔ وزارت ہائوسنگ نے یہ گھرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمن کو الاٹ کردیا ہے ۔

 photo 8_zps79a16556.jpg

انوشہ رحمن نے گھرخالی کرانے کے لیے وزیرمملکت ہائوسنگ و تعمیرات بیرسٹرعثمان ابراہیم سے کئی مرتبہ رابطہ کیا جس پر وزارت ہائوسنگ کے سینئر حکام نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گھرخالی کرانے کے لیے رابطہ کیا توانھوں نے کچھ عرصہ مہلت مانگی تاہم اب تک گھرخالی نہ ہونے پر انوشہ رحمن نے صورتحال سے وزیراعظم کوآگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزارت ہائوسنگ سے اس کی وضاحت طلب کی تو وزارت ہائوسنگ نے یہ موقف اختیار کیا کہ سابق اسپیکر کا گھر پولیس بھجوا کرخالی کرانا مناسب نہیں ہو گا ۔ وزارت نے ڈاکٹرفہمیدہ مرزا سے اس سلسلے میں کئی باررابطہ کیا ہے اور وہ ہر مرتبہ یہ کہہ دیتی ہیں کہ چند روز بعد خالی کردیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔