مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت ممتاز پہلوان کے نام سے ہوئی ہے، لیویز حکام


ویب ڈیسک September 26, 2021
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، ذرائع فوٹو: فائل

مستونگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کئے گئے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

بلوچستان میں لیویز حکام کے مطابق مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات کانک کے علاقے کلی محراب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت ممتاز پہلوان کے نام سے ہوئی ہے جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہرنائی میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر بم حملے میں چار اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |