شہرمیں بم حملے اورٹارگٹ کلنگ معمول بن چکی ہےمتحدہ

کراچی میں تسلسل کے ساتھ دہشتگردی کے واقعات کراچی آپریشن پرسوالیہ نشان ہیں


Express Desk February 01, 2014
کراچی میں تسلسل کے ساتھ دہشتگردی کے واقعات کراچی آپریشن پرسوالیہ نشان ہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پیرآباد کے علاقے میں بم دھماکے، سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس موبائل اورمیڑو ول سائٹ میں ایک گاڑی پردہشتگردوں کے دستی بموں سے حملے کی سخت مذمت کی ہے اوردہشتگردی کے ان واقعات کوشہرکاامن سبوتاژکرکے ملک کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قراردیاہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں کے مختلف علاقوں میں ایک دن کئی میں بم دھماکے اور دستی بموں سے حملے پرامن شہریوں کیلیے باعث تشویش اورشہر میں جاری ٹارگٹڈآپریشن پرسوالیہ نشان ہیں۔رابطہ کمیٹی نے بم دھماکے اور دستی بم حملوں میں زخمی ہونے والے افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلیے دعاکی۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی اورصوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں بم دھماکا اوردستی بموں کے مسلسل حملوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،دہشت گردی اوراس میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو عملی طور پر قانون کی گرفت میں لیا جائے، ان کی کمین گاہوں کا خاتمہ کیاجائے۔

 photo 3_zps525b8f09.jpg

دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پروفیسرسیداصغر علی زیدی کے جاں بحق اوران کے اہلیہ شاہانہ کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدیدمذمت کی ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعہ کو فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی سازش قراردیااور حکومت سے مطالبہ کیاکہ واقعے کافی الفور نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کر کے مرحوم کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |