مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک September 26, 2021
گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا، آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کے ضلع بارہ مولا اور شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |