قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 5 فلسطینی نوجوان شہید

نوجوانوں کی شناخت احمد، حمیدان، زکریا اور اسامہ کے نام سے ہوئی جب کہ ایک کی شناخت ہونا باقی ہے


ویب ڈیسک September 26, 2021
متعدد نوجوان تاحال اسرائیی فوج کی غیر قانونی حراست میں ہیں ، فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ متعدد نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم کے نزدیک مغربی کنارے میں ایک گاؤں پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کرکے احمد زہران، محمد حمیدان اور زکریا بدوان نامی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اسی طرح اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی گاؤں برقن میں بھی ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اسی علاقے میں ایک اور فلسطینی نوجوان کے شہید ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان مسلح تھے اور چھاپے کے دوران جدید اسلحے سے فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ جوابی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان بھی ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے کئی گاؤں میں اس وقت اسرائیلی جارحیت عروج پر ہے۔ قابض فورس کے اہلکار رات گئے گھروں پر چھاپہ مار کر نوجوانوں کو حراست میں لے لیتے ہیں جن میں سے اکثر کی گولیاں لگی تشدد زدہ لاشیں ملتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں