کراچی کے لئے تواتر سے خوشخبریاں آرہی ہیں گورنر سندھ

آئندہ ماہ گرین لائن اور پھر کے فور کا افتتاح ہوگا، عمران اسماعیل

کے فور 2023 سے پہلے مکمل ہو جائے گا، گورنر سندھ فوٹو: فائل

KARACHI:
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کے لئے تواتر سے خوشخبریاں آرہی ہیں۔


کراچی میں ورلڈ اسماعیلی سوک ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے تواتر سے خوشخبریاں آرہی ہیں، گرین لائن بسوں کا دس دن میں ٹرائی رن شروع کردیں گے، وزیراعظم پیر کو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، آئندہ ماہ گرین لائن اور پھر کے فور کا افتتاح ہوگا، کے فور 2023 سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔

دریں اثنا گورنر ہاﺅس کراچی میں مردوں کے کینسر سے آگاہی مہم کے سلسلے میں کلاسک کار نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شوکت خانم کراچی کینسر اسپتال میں تشخیص اور علاج کی تمام جدید ترین سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔ یہ اسپتال کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان کے مریضوں کی بھی بھرپور خدمت کرے گا۔
Load Next Story