سابق کپتان محمد حفیظ فوڈ پوائزننگ کا شکار

سابق کپتان فوڈ پوائزننگ کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر لاہور واپس آگئے


Sports Reporter September 26, 2021
سابق کپتان فوڈ پوائزننگ کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر لاہور واپس آگئے فوٹو: فائل

محمد حفیظ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کے باعث نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر لاہور واپس آگئے۔

سابق کپتان محمد حفیظ فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی سے واپس لاہور آگئے، سینٹرل پنجاب ٹیم کا حصہ تجربہ کار محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک روز قبل فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹرز نے محمد حفیظ کو مکمل بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے جس کے باعث پروفیسر پنڈی مرحلے کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔

محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے لاہور میں شیڈول میچز کے لیے سینٹرل پنجاب ٹیم کو دستیاب ہوں گے اور لاہور میں ہی بائیو ببل جوائن کریں گے، نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |