سعودی عرب کے قومی دن پر لڑکی کو ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار

پولیس نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو گرفتار کیا

پولیس نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو گرفتار کیا

لاہور:
سعودی عرب کے قومی دن پر پبلک پارک میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

سعودی عرب میں قومی دن کے تقریبات کے دوران پبلک پارک میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پولیس نے 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سعودی شہر طائف میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔




سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارک میں موجود لڑکی کو نوجوان نے ہاتھ لگایا اور بھاگ گیا، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نوجوان پولیس کی حراست میں ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد کو 2 سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے تاہم دوبارہ اسی جرم میں گرفتار ہونے پر قید کی سزا کا دائرہ کار 5 سال جب کہ جرمانہ 80 ہزار ڈالر تک عائد کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story